19 اکتوبر 2016 - 18:34
وزیرانٹیلی جینس: ایران دنیا کے پرامن اور محفوظ ترین ملکوں میں سے ایک ہے

ایران کے وزیر انٹیلی جینس سید محمود علوی نے ملک میں امان کی صورتحال کو انتہائی قابل اطمینان قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مشرقی ایران کے صوبے خراسان جنوبی میں ولی فقیہ کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرانٹیلی جینس سید محمود علوی کا کہنا تھا کہ ایران جیسا امن و استحکام دنیا کے کسی بھی ملک میں نہیں پایا جاتا۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کے لحاظ سے ایران دنیا کا سب سے محفوظ ترین ملک ہے۔سید محمود علوی نے ایران کے اردگرد کے ملکوں میں جاری جنگوں اور دہشت گردی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں نے ایران میں عدم استحکام پھیلانے کی بھرپور کوشش کی ہے لیکن ملک کے سیکورٹی اور انٹیلی جینس اداروں نے اپنی ہوشیاری کے ذریعے تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

.......

/169