17 اکتوبر 2016 - 19:23
 تهائی لینڈ کے بادشاہ کے انتقال پر ایرانی صدر کا اظہار افسوس

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت 'حسن روحانی' نے تهائی لینڈ کے بادشاہ 'بُهمیبول ادُل یادیج' کے انتقال پر اتهائی قوم اور حکومت کے ساته تعزیت کا اظہار کیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت 'حسن روحانی' نے تهائی لینڈ کے بادشاہ 'بُهمیبول ادُل یادیج' کے انتقال پر اتهائی قوم اور حکومت کے ساته تعزیت کا اظہار کیا.
صدر حسن روحانی نے تهائی وزیراعظم 'پرایوٹ جان اوجا' کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں مزید کہا کہ اپنی طرف، ایرانی قوم اور حکومت کی جانب سے آں جہانی تهائی لینڈ کے بادشاہ کے انتقال پر ان کے شاہی خاندان سمیت تهائی قوم اور حکومت سے اظہار تعزیتی اور یکجہتی کرتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ تهائی لینڈ کو اپنا دوست اور پارٹنر ملک سمجهتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ قریبی تعلقات کو مزید توسیع ملے گی.

گزشتہ جمعرات کو تهائی لینڈ کے شاہی محل نے اعلان کیا تها کہ ملک کے بادشاہ بُهمیبول ادُل یادیج 88 برس کی عمرمیں انتقال کر گئے ہیں. وہ دنیا میں طویل ترین عرصے تک بادشاہ رہنے والے فرماں روا تهے جنهوں نے اپنے 70 سال دور اقتدار میں بہت سے سیاسی بحرانوں سے ملک کو نکالا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲