17 اکتوبر 2016 - 18:52
پاکستان؛ کراچی میں امام بارگاہ پر دستی بم سے حملہ، ایک بچہ شہید، بیس افراد زخمی

کراچی کے علاقے لیاقت آباد ایف سی ایریا میں امامبارگاہ کو دستی بم سے نشانہ بنایاگیاہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی/ پولیس کی رپورٹ کے مطابق ایف سی ایریا میں واقع اما بارگاہ درعباس پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہاں خواتین کی مجلس ہورہی تھی۔ حملے میں ایک بچہ شہید اور پندرہ سے بیس افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ بعض رپورٹوں میں ایک خاتون کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں - زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے اور ہسپتالوں میں بھی الرٹ جاری کر دیا گیاہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ ابتدائی طور پر دستی بم کا لگتاہے ۔ پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ بزدل دہشت گرد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲