13 اکتوبر 2016 - 11:56
جیزان میں سعودی فوج کو زبردست نقصان

یمنی فوج کے میزائلی یونٹ نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے جیزان میں سعودی فوج کے ایک کمپلیکس کو نشانہ بنا کر اسے زبردست نقصان پہنچایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے میزائلی یونٹ نے سعودی جنگی طیاروں کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے اندر جیزان میں شاہ فیصل فوجی کمپلیکس پرحملہ کیا ہے-

جارح سعودی فوجیوں کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کا یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صنعا میں ایک مجلس ترحیم میں شریک سوگواروں کے اجتماع پر تین بار بمباری کرکے سیکڑوں عام شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا تھا-

سعودی عرب کی اس وحشیانہ بمباری کے بعد یمن کی فوج نے اعلان کیا تھا کہ وہ صنعا میں سعودی عرب کے حالیہ وحشیانہ حملوں کا مختلف طریقوں سے جواب دے گی-

اس درمیان یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے جیزان میں الدود پہاڑی کی جانب سعودی فوج کی پیشقدمی کو ناکام بنا دیا- اس کارروائی میں سعودی عرب کے پندرہ فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ چالیس سعودی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169