9 اکتوبر 2016 - 17:07
وزیر دفاع: سعودی حکام پر جنگی جرائم کے ارتکاب کا مقدمہ چلایا جانا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے سعودی حکام کو یمن میں جنگی جرائم کے ارتکاب کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صنعا میں مجلس ترحیم پر سعوی عرب کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر دفاع حسین دھقان نے کہا کہ سعودی حکام پر جنگی جرائم کے ارتکاب کا مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

ایران کے وزیردفاع کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت یمنی عوام کے خلاف ناقابل معافی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ملکوں کو سعودی جرائم کے خلاف آواز اٹھانا چاہیے اور اس پر خاموشی اختیار کرنے والے اس جرم میں شریک تصور کیے جائیں گے۔

سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے گزشتہ روز یمن کے دارالحکومت صنعا میں مجلس ترحیم میں شریک لوگوں پر بمباری کر دی تھی جس میں سات سو افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

.......

/169