2 اکتوبر 2016 - 11:40
محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کراچی: محرم الحرام 1438 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت آج ہو گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ رویت ہلال کمیٹی کا چاند مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفترمیں آج بعد نمازعصرشروع ہوگا۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے مقررہ مقامات پرمنعقد ہوں گے جس میں شہادتوں کی روشنی میں محرم الحرام کا چاند نظرآنے یا نہ آنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مفتی منیب الرحمن کا کہنا ہے کہ چاند کی رویت کا شرعی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان اجلاس میں کرے گی جب کہ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترحصوں میں آج چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔ محکمہ فلکیات کے مطابق پاکستان میں چاند کی پیدائش گزشتہ شب 5 بجے ہو چکی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169