29 ستمبر 2016 - 14:13
چابہار بندرگاہ کے پہلے فیز کا افتتاح اگلے سال ہوگا: ایرانی وزیر مواصلات

ایرانی وزیر مواصلات اور شہری ترقی نے کہا ہے کہ 'چابہار' بندرگاہ کے فروغ کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور اس کے پہلے فیز کا افتتاح آئندہ سال موسوم بہار میں کیا جائے گا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر مواصلات اور شہری ترقی نے کہا ہے کہ 'چابہار' بندرگاہ کے فروغ کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور اس کے پہلے فیز کا افتتاح آئندہ سال موسوم بہار میں کیا جائے گا.

یہ بات 'عباس آخوندی' نے بده کی رات نئی دہلی میں ایران،بهارت اور افغانستان کے وزرائے مواصلات اور سڑک کی منعقدہ سہ فریقی نشست میں شرکت کے بعد صحافیوں کے ساته گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بهارت نے ایران کو بندرگاہ کے فروغ کے منصوبے کے لئے 150 اور 85 ملین کی کریڈٹ لائن فراہم کردیا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چابہار بندرگاہ کی توسیع کے منصوبے سے پیچهے نہیں ہے اور اس کی جلد تکمیل کے لئے اپنے کام جاری رکهیں گے.

ایرانی وزیر مواصلات نے کہا کہ دوطرفہ اور سہ فریقی ملاقاتوں میں چابہار بندرگاہ کے منصوبے کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا گیا.

صحافیوں کے ساته گفتگو کرتے ہوئے بهارتی اور افغان وزیر نے بهی چابہار بندرگاہ کے فروغ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک اس منصوبے پر اپنے حصے کے کام کو مکمل کرے گا.

افغان وزیر ٹرانسپورٹیشن نے کہا کہ افغانستان کی تاجر برداری اور سرمایہ کار کمپنیاں چابہار بندرگاہ کے منصوبے کی تکمیل کے لئے بے چین ہیں.

ایران،بهارت اور افغانستان کی سہ فریقی نشست میں شریک وزرائے مواصلات نے چابہار معاہدے اور سہ فریقی ٹرانزیٹ مفاہمت کا جائزہ لیا.

ایرانی وزیر مواصلات و شہری ترقی دورہ بهارت کے موقع ممبئی بهی جائیں گے اور جواہر لعل نہرو کی بندرگاہ کا بهی دورہ کریں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز