28 ستمبر 2016 - 10:33
ہزاروں فلسطینیوں کا قاتل شمعون پیریز فی النار ہو گیا

اسرائیل کا سابق صدر شمعون پیریز 83 برس کی عمر میں فی النار ہوگیا ہے پیرز نے اپنے دور میں ہزاروں فلسطینیوں کا قتل عام کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کا سابق صدر شمعون پیریز 83 برس کی عمر میں انتقال کرگیا ہے اور اس کے ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نوبل انعام یافتہ شعون پیریز کے داماد رفیع والدین نے بتایا کہ اس کا انتقال منگل کی شب رات 3 بجے کے قریب ہوا تاہم انہوں نے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں اور کہا کہ اس حوالے سے جلد پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

شیمون‌پرز، قدیمی‌ترین سیاستمدار‌منتقد نتانیاهو درگذشت+تصاویر و زندگی‌نامه


واضح رہے کہ شمعون پیریز پر 13 ستمبر کو فالج کا حملہ ہوا تھا جس کے بعد سے وہ تل ابیب کے ہسپتال میں زیر علاج تھا۔اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں مصنوعی تنفس اور سکون بخش ادویات دیئے جارہے تھے۔

شیمون‌پرز، قدیمی‌ترین سیاستمدار‌منتقد نتانیاهو درگذشت+تصاویر و زندگی‌نامه

peres-arafat.jpg

یاد رہے کہ شمعون پیریز اسرائیل کے تقریباً ہر اہم عہدے پر فائز رہ چکا ہے، وہ دو بار اسرائیل کا وزیر اعظم اور صدر رہ چکا ہے۔ پیریز نے اپنے دور میں فلسطینی تحریک آزادی کو دبانے اور ہزاروں فلسطینیوں کو قتل کرنے کے سنگين جرائم کا ارتکاب کیا۔

white-house-peres

شیمون‌پرز، قدیمی‌ترین سیاستمدار‌منتقد نتانیاهو درگذشت+تصاویر و زندگی‌نامه

.......

/169