28 ستمبر 2016 - 09:54
نیٹو نے افغانستان میں القاعدہ کی سرگرمیوں میں اضافے پر تشویش ظاہر کی

افغان ذرائع ابلاغ نے نیٹو اور امریکی افواج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن کے حوالے سے بتایا ہے کہ القاعدہ نے سیکورٹی خلا سے فائدہ اٹھاتے ہوئے افغانستان کے دور دراز کے علاقوں میں اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغان ذرائع ابلاغ نے نیٹو اور امریکی افواج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن کے حوالے سے بتایا ہے کہ القاعدہ نے سیکورٹی خلا سے فائدہ اٹھاتے ہوئے افغانستان کے دور دراز کے علاقوں میں اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ امریکہ نے سن دو ہزار ایک میں القاعدہ کے خلاف جنگ کے بہانے افغانستان پر لشکرکشی کی تھی تاہم اس کا خاطر کا خواہ نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔ امریکہ، افغانستان میں اپنی فوجی موجودگی کو جواز فراہم کرنے اور رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی غرض سے افغانستان میں القاعدہ کی سرگرمیوں میں اضافے کا پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی فوج کی موجودگی، بدامنی، عدم استحکام اور مسلح گروہوں کے حملوں میں اضافے کا باعث بنے گی۔

.......

/169