27 ستمبر 2016 - 13:51
ترک انٹیلی جینس کے ستاسی اہلکار برطرف

ترکی کی حکومت نے ملک کی انٹیلی جینس ایجنسی کے ستاسی ارکان کو گولن تحریک سے تعلق ہونے پر ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ حکومت ترکی نے گولن کی خدمت تحریک سے منسلک افراد کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے انٹیلی جینس ایجنسی کے ستاسی ارکان کو برطرف کرنے کے علاوہ ان میں سے باون کے خلاف مقدمات بھی درج کروا دیئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ترک حکومت نے ملک میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد انٹیلی جینس ایجنسی کے ایک ایک سو اکتالیس ارکان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ حکومت ترکی نے امریکہ میں مقیم خدمت تحریک کے رہنما فتح اللہ گولن پر پندرہ جولائی کی ناکام بغاوت کرانے کا الزام عائد کیا ہے جس کی انہوں نے سختی کے ساتھ تردید کی ہے۔ پندرہ جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد سے ترک حکام نے فتح اللہ گولن کی تحریک سے تعلق رکھنے کے الزام میں مختلف سرکاری اداروں سے ہزاروں افراد کو برطرف کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169