اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ادلب میں دہشت گرد گروہ جیش الفتح کے ٹھکانوں پر شامی فضائیہ کے حملوں میں بہت سے دہشت گرد ہلاک اورزخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں -
دوسری جانب شامی فوج اور عوامی رضاکارفورس ، حلب کے قریب حندرات شہر کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے بعد وہاں اپنے مورچے مضبوط بنا رہی ہے - ادھر حماہ سے خبر ہے کہ فوج اور دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے- فوج نے حماہ میں داخل ہونے کی دہشت گردوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے -
شامی فوج نے حماہ کے شمالی مضافاتی علاقوں میں بھی جیش الفتح کے دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے - شامی فوج نے حماہ کے شمالی مضافاتی علاقے کراج میں اپنے مورچوں کو مضبوط بنالیا ہے جبکہ حماہ کے ہی قریبی علاقے معان اور الکباریہ میں دہشت گردوں کے ساتھ فوج کی لڑائی جاری ہے -
شام سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ ان لڑائیوں میں جیش الفتح اور جبہۃ النصرہ کے بہت سے دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ہے - ادھر اطلاعات ہیں کہ شام کے صوبہ حلب میں جنگ میں شدت آنے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اتوار کو ایک ہنگامی اجلاس کررہی ہے -
واضح رہے کہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف فوج اورعوامی رضاکارفورس جب بھی پیشقدمی کرتی ہیں تو مغربی حکومتیں اس قسم کا اجلاس کرکے شامی فوج کی کارروائیوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتی ہیں اور یوں دہشت گرد گروہوں کو اپنے آپ کو دوبارہ منظم کرنے کا موقع مل جاتاہے -
.......
/169