24 ستمبر 2016 - 17:24
ایرانی وزیر خارجہ کی نیویارک میں مختلف ممالک کے ہم منصبوں سے ملاقاتیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ 'محمدجواد ظریف' کی مختلف ممالک کے ہم منصوبوں کے درمیان نیو یارک میں ملاقاتیں ہوئیں جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت تازہ ترین خطی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ 'محمدجواد ظریف' کی مختلف ممالک کے ہم منصوبوں کے درمیان نیو یارک میں ملاقاتیں ہوئیں جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت تازہ ترین خطی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

محمدجواد ظریف جو گزشتہ دنوں سے ایرانی صدر حسن روحانی کے ساته اقوام متحدہ کے 71ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے نیو یارک کے دورے پر ہیں برطانوی، کروشیائی، بلغاری، اردنی، مصری اور عمانی وزرائے خارجہ کے ساته الگ الگ ملاقاتیں کیں.

اس ملاقاتوں کے دوران فریقین کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تبدیلیوں پر بات چیت ہوئی.

اس کے علاوہ ایرانی وزیرخارجہ اور بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی (آئی سی آر سی) کے سربراہ کے درمیان بهی ملاقات ہوئی جس میں یمن اور شام کے بحرانوں کے شکار ہونے والے عوام کو فوری امداد بهیجنے پر تبادلہ خیال کیا.

نیو یارک میں اپنے قیام کے دوران محمدجواد ظریف اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کی وزرائے خارجہ نشست کی صدارت کرنے کے علاوہ امریک تهینک ٹینک سے بهی خطاب کریں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز