22 ستمبر 2016 - 19:37
میں UNO میں نواز شریف کی تقریر، حق و حقیقت کی جرا ئت مندانہ ترجمانی۔آغا حسن

آغا صاحب نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے عالمی برادری کو کشمیر کی سنگین صورتحال اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی سے نڈھال مظلوم کشمیری عوام کی ناگفتہ بہ حالت زار کی طرف متوجہ کرکے دنیا کو تنازعہ کشمیر کے حل کی ناگزیریت کااحساس دلایا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پاکستانی وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خطاب کو تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کے حوالے حق و حقیقت کی جرا ¿ت مندانہ ترجمانی قرار دیتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ میاں نواز شریف کی تقریر نہ صرف مظلوم کشمیری قوم کے جذبات و خواہشات اور مظلومیت کی آئینہ دار ہے بلکہ خطے میں دیر پا امن و استحکام کی پُرخلوص خواہش کا بھی مظہر ہے۔ آغا صاحب نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے عالمی برادری کو کشمیر کی سنگین صورتحال اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی سے نڈھال مظلوم کشمیری عوام کی ناگفتہ بہ حالت زار کی طرف متوجہ کرکے دنیا کو تنازعہ کشمیر کے حل کی ناگزیریت کااحساس دلایا اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے مدعی بھارت کا استبدادی چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ پاکستانی وزیر اعظم نے کشمیریوں کی توقعات کے عین مطابق نہایت جرا ¿ت مندی کے ساتھ دنیا پر واضح کیا کہ تنازعہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کا استکباری رویہ اور جنگی جنون وسیع تباہی پر منتج ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی تقریر کشمیر مس ¿لے کے حوالے سے سفارتی محاذ پر پاکستان کی کوششوں کا ایک اور سنگ میل ہے۔ آغا صاحب نے کہا کہ بھارت ایک طرف کشمیریوں کو زیر کرنے کیلئے طاقت و تشدد کی پالیسی پر گامزن ہے اور دوسری جانب عالمی برادری کو گمراہ کرنے کیلئے ایک جامعہ منصوبے کو آگے بڑھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے۔ کشمیری قوم پُرامید ہے کہ بھارت کے گمراہ کن سفارتی پروپگنڈے کے سد باب کیلئے پاکستان بھی اپنی کوششوں میں مذید سرعت لائے گا۔ دریں اثنا آغا صاحب نے لبریشن فرنٹ رہنما شوکت احمد بخشی اور شکیل احمد بخشی کی موسی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحومہ کے بلند درجات کیلے دعا کی۔ آغا صاحب نے محاذ آزادی کے سرپرست محمد اعظم انقلابی کے گھر پر پولیس چھاپوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز