اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیرداخلہ جو مہاجرین اور پناہ گزینوں کے مسائل سے متعلق عالمی نشستوں میں شرکت کے لئے نیو یارک کے دورے پر ہیں اس موقع پر اپنے سوئٹزر لینڈ کے وزیر انصاف، ارمینیا کے وزیرخارجہ اور اقوام متحدہ کے کمیشنر برائے امور پناہ گزین کے ساته علیحدہ ملاقاتیں کیں.
'عبدالرضا رحمانی فضلی' جو ایرانی صدر حسن روحانی کے ہمراہ نیو یارک کے دورے پر آئے ہیں، پناہ گزینوں کے اجلاس کے موقع پر سوئس وزیر انصاف کے ساته ملاقات کی جس میں فریقین نے باہمی تعاون کے فروغ بالخصوص مہاجرین کے مسئلے کے حل کے لئے مشترکہ حکمت عملی پر کام کرنے پر اتفاق کیا.
اس موقع پر ایرانی وزیرداخلہ نے کہا کہ ایران سالوں سے مہاجرین کی بڑی تعداد کی میزبانی کرتا آرہا ہے اور پیشہ وارانہ اقدامات اور موثر حکمت عملی کے ذریعے پناہ گزینوں کی یورپی کی جانب نقل و حرکت پر کنٹرول کر رہا ہے مگر یورپی ممالک اپنے قانونی اور بین الاقوامی فرائض پر صحیح معنوں میں عمل نہیں کرتے.
سوئس وزیر انصاف نے بهی اس ملاقات کے دوران ایران کے ساته دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور پناہ گزینوں کے حوالے سے مشترکہ تجربات کے تبادلوں پر زور دیا.
اس کے علاوہ ایرانی وزیرداخلہ اور اقوام متحدہ کے ہائی کمیشنر برائے امور پناہ گزین نے ایک ملاقات کے دوران ایران میں موجود لاکهوں افغان مہاجرین اور پناہ گزینوں کو صحت، طبی، تعلیمی اور خوراک کے شعبوں میں حمایت کرنے پر تبادلہ خیال کیا.
ارمینیا کے وزیر خارجہ کے ساته بهی اپنی ملاقات کے دوران ایرانی وزیرداخلہ نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کی توسیع پر زور دیا.
فریقین نے ایران اور ارمینیا کے درمیان سیکورٹی تعاون اور منظم جرائم کی روک تهام کے لئے دوطرفہ تعاون بڑهانے پر اتفاق کیا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲