اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، لبنان کی پارلیمان میں مزاحمت سے وفاداری کے دھڑے کے رکن ابراہیم موسوی نے ضہر البیدر کے راستے دھماکا خیز مواد کی ترسیل کے معاملے میں حزب اللہ کے ارکان کے لیے عدالتی نوٹس جاری ہونے سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے ان کی اشاعت روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ابراہیم موسوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا: ’’قیاس آرائیاں، بے بنیاد باتیں اور جھوٹی افواہیں پھیلانا بند کریں۔ حزب اللہ کے کسی بھی رکن کے لیے کوئی عدالتی سمن جاری نہیں کیا گیا۔‘‘
آپ کا تبصرہ