22 ستمبر 2016 - 08:20
کینیڈا میں حملے کی دھمکیوں کے بعد 60 سے زائد تعلیمی ادارے بند

کینیڈا کے پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ میں حملے کی دھمکیوں کے بعد 60 سے زائد تعلیمی اداروں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ میں حملے کی دھمکیوں کے بعد 60 سے زائد تعلیمی اداروں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام نے طلبہ کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔
کینیڈین پولیس کے مطابق اسکول اسٹاف بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہا ہے، جبکہ یونیورسٹی آف پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ بھی بند کردی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔

/169