اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے انڈونیشیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا، پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیثس آف اسٹاف جنرل راشد محمود نے دورہ انڈونیشیا کے دوران انڈونیشیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل گاتوت نرمنتو سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون بڑھانے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی، دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق انڈونیشیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل گاتوت نرمنتو نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے عزم اور قربانیوں کی بھی تعریف کی، آئی ایس پی آر کےمطابق جنرل راشد محمود نے انڈونیشیا کے وزیر برائے سیاسی قانون اور سکیورٹی امور جنرل ریٹائرڈ ویرانتو سے بھی ملاقات کی، انڈونیشیا میں جنرل راشد محمود کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
.....
/169