18 ستمبر 2016 - 13:42
سعودی لڑاکا طیاروں کی یمن کے رہائشی علاقوں پر بمباری جاری

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے ہفتے اور اتوارکی درمیانی شب جنوبی مغربی صوبے حدیدہ کے رہائشی علاقوں کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں۔ صوبہ صعدہ کے علاقے، صفرا پر سعودی طیاروں کی بمباری میں ایک کم سن بچہ اور اس کا باپ شہید ہوگئے۔ سعودی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے الحجلہ نامی علاقے پر بھی بمباری کی ہے۔دوسری جانب ہزاروں یمنی شہریوں نے سیاسی کونسل کی حمایت میں مظاہرے کیے ہیں۔ مظاہرین دارالحکومت صنعا کے سبعین اسکوائر پر جمع ہوئے اور انہوں نے سعودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ یمنی عوام کی رائے اور ان کی آزادی و خود مختاری کا احترام کرے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز