اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ 'محمدجواد ظریف' اور پاکستانی وزیراعظم کے مشیر خارجہ امور 'سرتاج عزیز' نے ایک ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور تازہ ترین علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.
ظریف اور سرتاج عزیز کے درمیان یہ ملاقات گزشتہ شام وینزویلا کے مارگریتا جزیرے میں غیروابستہ تحریک (NAM) کے 17ویں سربراہی اجلاس کے دوران ہوئی.
اس نشست کے دوران ایرانی وزیرخارجہ اور ان کے پاکستانی ہم منصب نے باہمی تعلقات اور تعاون کے فروغ بالخصوص خطہ کی صورتحال پر بات چیت کی.
وینزویلا کے غیروابستہ تحریک کا 17 ویں سربراہی اجلاس 17 سے 18 ستمبر تک جاری رہے گا.
غیروابستہ تحریک کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی دیگر ممالک کے صدور کیساته بهی ملاقاتیں کریں گے.
اس سربراہی اجلاس میں صدر مملکت حسن روحانی غیر وابستہ تحریک کی صدارت آئندہ چار سال کیلئے اپنے وینزویلا کے ہم منصب کو سونپیں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲