اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ریاست پینسلوانیہ کے شہر فلاڈیلفیا میں اس وقت پیش آیا جب ایک مسلح شخص نے پولیس کی ایک گاڑی پر اچانک فائرنگ شروع کردی۔فلاڈیلفیا کے پولیس کمشنر رچرڈ روس نے بتایا کہ حملہ آور نے پولیس گاڑی میں موجود خاتون سارجنٹ سلویا ینگ پر آٹھ گولیاں چلائیں جس وہ شدید زخمی ہوگئی۔ حملہ آور نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کے بعد ایک قریبی بار کے سیکورٹی گارڈ پر بھی فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگیا اور بعدازاں ایک خاتون کو بھی ٹانگ پر گولی مار کر زخمی کردیا ہے۔ جب پولیس نے اس کا تعاقب شروع کیا تو اس نے قریب سے گزرنے والی ایک اور گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے ایک خاتون اور ایک مرد زخمی ہوگیا جن کی حالت تشویشناک ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کی تین رکنی ٹیم نے حملہ آور کا پیچھا کیا اور اسے اس وقت گولیاں ماردیں جب اس نے تعاقب کرنے والے افسر ایڈملر کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔پولیس کمشنر کے مطابق دونوں اہلکار ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے چار عام شہریوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔امریکہ میں پچھلے چند ماہ کے دوران فائرنگ کے واقعات میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال بارہ جون کو امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آنے والے فائرنگ کے بدترین واقعے میں پچاس افراد ہلاک اور ترپن زخمی ہوگئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169