اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے ایک بینا میں اعلان کیا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شام ميں جنگ بندی کی مدت میں مزید 48 گھنٹے تک توسیع پر اتفاق کرلیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ اور روس نے وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ اور داعش کے خلاف مشترکہ کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روس اور امریکہ کی طرف سے شام میں موجودہ جنگ کی مدت 7 دن تک ہے ۔
.....
/169