اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکہ کی جانب سے اسرائیل کے لیے فوجی امداد کے معاہدے کے باضابطہ اعلان کے بعد اس معاہدے کو تاریخی اور بے نظیر قرار دیتے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما کا شکریہ ادا کیا۔
نیتن یاہو نے ایک بیان میں دعوی کیا کہ یہ بے نظیر معاہدہ آئندہ دہائی میں اسرائیل کی اسٹریٹیجک فوجی برتری کو قائم رکھے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ معاہدہ اسرائیل کی مدد کرے گا کہ وہ اپنی مسلح افواج کو مضبوط بنا سکے اور اپنے دفاعی میزائل کو ترقی دے اور یہ اسرائیل کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169