اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے نائب صدراسحاق جہانگیری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی اقوام متحدہ کے اکھترویں اجلاس میں شرکت کے ساتھ ہی وینزوئیلا بھی جائیں گے- اسحاق جہانگیری نے مزید کہا کہ ایران کی ناوابستہ تحریک کی صدارت اب ختم ہونے والی ہے اور اسے ونزوئیلا کے حوالے کیا جانا ہے - اسحاق جہانگیری نے کہا کہ صدر مملکت حسن روحانی ونزوئیلا میں ناوابستہ تحریک کے اجلاس میں شرکت کرکے اس تحریک کی صدارت ونزوئیلا کے حوالے کریں گے- ناوابستہ تحریک کا سولھواں سربراہی اجلاس اگست دوہزاربارہ میں ایران میں منعقد ہوا تھا - ایران سے پہلے مصر ناوابستہ تحریک کا سربراہ تھا- ناوابستہ تحریک کا سترہواں اجلاس ونزوئیلا میں منعقد ہوگا- ناوابستہ تحریک اقوام متحدہ کے بعد سب سے بڑا عالمی ادارہ ہے اور اس وقت ایشیاء ، لاتینی امریکہ اور یورپ کے ایک سو بیس ممالک اس کے رکن ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲