8 ستمبر 2016 - 16:27
ایران علاقے میں اسپتال اور طبی مراکز قائم کرے گا

اسلامی جمہوریہ ایران علاقے اور ہمسایہ ممالک میں اسپتال اور طبی مراکز تعمیر کر رہا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے نائب وزیرصحت محسن اسدی لاری نے بدھ کو کہا کہ ایران کی وزارت صحت عراق کے شہروں نجف اشرف ،  کربلائے معلی ، بغداد اور بصرہ میں اسپتال تعمیر کرا رہی ہے - انہوں نے کہا کہ آذربائیجان ، قرقیزستان ، آرمینیا ، تاجیکستان ، افغانستان اور عمان جیسے ملکوں نے بھی ایران سے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ ان ملکوں میں اسپتال اور طبی مراکز تعمیرکرے -

ان کا کہنا تھاکہ ان ملکوں نے اس لئے ایران سے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا ہے کیونکہ ایران عالمی معیار کے مطابق اسپتال اور طبی مراکز تعمیرکرنے کی پوری توانائی رکھتاہے- انہوں نے کہا کہ ایران میں تیارکی جانےوالی دوائیں ، روس، آذربائیجان ، عراق ، شام ، عراق، لبنان اور افغانستان برآمد کرنے کے لئے بھی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲