اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبہ فاریاب کے ضلع پشتون کوٹ کے نواحی علاقوں پرکئے جانے والے فضائی حملے میں اکیاون طالبان ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں صوبہ غور میں طالبان کا نام نہاد کمانڈر ملا احمد شاہ غوری بھی شامل ہے۔ اس کارروائی میں طالبان کی متعدد گاڑیاں اور گولہ بارود بھی تباہ ہو گیا۔ افغان وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق ملک کے سیکورٹی اور دفاعی اداروں نے پچھلے چند روز کے دوران دہشت گردوں کے اہم سرغنوں کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے جس کے دوران درجنوں طالبان کمانڈروں نیز نام نہاد گورنروں اور قاضیوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
.......
/169