22 اگست 2016 - 18:49
ایرانی تیل کے خریداروں میں دن بدن اضافہ

ایرانی تیل کے خریدار ممالک کی تعداد جو پابندیوں کے دور میں صرف پانچ تهی اب جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد 10 ممالک تک پہنچ چکی ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران مخالف عالمی پابندیوں کے دور میں چین، بهارت، جاپان، جنوبی کوریا اور ترکی ایرانی تیل کے خریدار تهے جو روزانہ تقریبا ایک ملین بیرل خام تیل درآمد کرتے تهے.

مگر گزشتہ سال ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان تاریخی جوہری معاہدے کے بعد ایرانی تیل کی برآمدات کی اراہ میں موجود رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں اور اس وقت ایران میں تیل ذخائر سے روزانہ 24 لاکه بیرل سے 38 لاکه بیرل خام تیل دریافت ہوتا ہے.

جوہری معاہدے کے بعد فرانسیسی تیل کمپنی توتال پہلی یورپی کمپنی تهی جس نے ایران کے طویل المعیاد تیل معاہدے پر دستخط کئے اور اس کے بعد یونان، سپین، اطالوی اور پولیش کمپنیوں نے بهی ایرانی تیل خریدنے کی صف میں شامل ہوگئیں.

ایران کی قومی تیل کمپنی کے ڈائریکٹر برائے بین الاقوامی امور 'سید محسن قمصری' کا کہنا ہے اس وقت یورپی ممالک ایران سے روزانہ پان سے چه لاکه بیرل خام تیل خرید رہے ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲