اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کے امورکےماہراسماعیل کوثری نے خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارسے گفتگو کے دوران فلسطین نیشنل اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس کی منافقین کی سرکردہ لیڈرمریم رجوی سے ملاقات پراپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ محمود عباس خود ایک ایجنٹ ہے اوریہ ملاقات کوئی عجیب بات نہیں ہے۔
انہوں نےمزید کہا ہے ہ اس کی ایک اہم وجہ یہ ہےکہ شام،عراق اوریمن میں امریکہ،اسرائیل اور سعودی عرب کو شکست فاش ہوئی ہے۔ لہذا اس شکست کا ازالہ کرنے کےلیے وہ سب مل کرکوئی کام کرنا چاہتے ہیں۔
کوثری نےاس گروہ کی حالیہ شکست کو انتہائی سنگین قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ وہ اس شکست میں ہاتھ پاوں ماررہے ہیں اوراب وہ ایک دوسرے سے ارتباط قائم کررہے ہیں تاکہ مزاحمتی محاذ کے خلاف کوئی سازش کرسکیں۔
انہوں نےآخرمیں کہا ہےکہ ان ملاقاتوں اورروابط سے معلوم ہوتا ہےکہ یہ ظالم اورمجرم گروہ یہاں تک کہ محمود عباس مزاحمتی محاذ میں کامیاب ہونےکی کوشش کررہے ہیں۔
.......
/169