3 اگست 2016 - 11:41
مغربی ممالک دھشتگردی اور بغاوت کی حمایت کرتے ہیں: اردوغان

ترکی کے صدر نے مغربی ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک دہشتگردی اور بغاوت کرنے والوں کی حمایت کرتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ترک صدر ’’رجب طیب اردوغان‘‘ نے ٹی وی خطاب کے دوران مغربی ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک  دہشتگردی اور بغاوت  کرنے والوں کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے  کہاکہ بدقسمتی سے جنہیں ہم دوست سمجھتے ہیں وہ دہشتگردوں اور بغاوت کی سازش کرنے والوں کے حامی اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر مسلح افواج کی تنظیم نو کے حوالے سے اقدامات نہ کیے گئے تو فتح اللہ گولن سے وابستہ تنظیم فوج پر اپنا قبضہ مکمل کرلے گی۔

اردوغان نے کہا کہ اقتدار پر قبضے کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

ترک صدر رجب طیب  اردوغان نے مزید کہا کہ بغاوت کی کوشش کی پیشگی اطلاع نہ ملنے کی وجہ یہ تھی کہ خفیہ ایجنسی پر گولن کے حامیوں کا قبضہ تھا جس کی وجہ سے ہم اپنی انٹیلی جنس کی بھی تنظیم نو کرینگے۔

واضح رہے کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے پیچھے امریکہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل  کے ہاتھ کارفرما تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲