14 جولائی 2016 - 15:13
ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری: ایران علاقے میں امن و ثبات کا جزیرہ ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران علاقے اور دنیا کے ممالک کے درمیان امن و ثبات کا جزیرہ ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے تہران میں ایک تقریب میں کہا کہ ایران علاقے کا ایک اہم ملک ہے اور دنیا کے ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کے بغیر علاقے میں کوئی کام انجام نہیں دےسکتے ہیں- ایڈمیرل سیاری نے ایران میں امن و امان کی صورتحال کو دنیا میں مثالی قرار دیا اور کہا کہ علاقے اور دنیا کے ملکوں میں بدامنی کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران میں مکمل طور پر امن و امان قائم ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ ایران کےدشمن اسلامی جمہوریہ ایران کو کمزور کرنے کی کوششوں کے باوجود ایران میں امن و امان کی صورتحال کو خراب نہیں کر پائیں گے- ایڈمیرل سیاری نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بری افواج، بحر الکاہل، بحر اٹلانٹک اور بین الاقوامی سمندروں میں موجود ہے اور اس نے اسلامی جمہوری نظام کے اقتدار کا مظاہرہ کیا ہے-

.....

/169