21 جون 2016 - 18:23
آیت اللہ رفسنجانی نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کیا

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے چیئرمین نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے نفاذ کے پس منظر میں دنیا کے مختلف ممالک نے اسلامی جمہوریہ ایران میں سرمایہ کاری پر اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے چیئرمین نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے نفاذ کے پس منظر میں دنیا کے مختلف ممالک نے اسلامی جمہوریہ ایران میں سرمایہ کاری پر اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے.

يہ بات آيت اللہ اكبر ہاشمي رفسنجاني نے ايران كے ريسرچ اور اعلي تعليم كے مركز كے شعبہ سائنس كے ممبران اور مينيجرز كيساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے كہا كہ ايسے حالات بھي تھے كہ دنيا كے مختلف ممالك اسلامي جمہوريہ ايران كے خلاف قرارداديں منظور كرنے ميں بھي ايك دوسرے كيساتھ مقابلہ كر رہے تھے اور اب ايسي صورتحال ہے كہ وہ تمام ممالك ايران ميں سرمايہ كاري كرنے كے خواہاں ہيں.

اس موقع پر انہوں نے مزيد كہا كہ ايران عراق جنگ كے بعد ہم نے پہلا فيصلہ ملك كي تعمير نو كا كيا جس ميں خارجہ پاليسي كو اولين ترجيح دي گئي اور ملكي اور غير ملكي سرمايہ كاري اور فنانسنگ كي مدد سے مختلف بڑے منصوبوں كو مكمل كيا گيا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲