اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کی قیادت میں شیعہ علماء کونسل کے وفد نے جس میں علامہ شبیر میثمی،علامہ جعفر سبحانی،علامہ کرم الدین اور حسنین مہدی نے گزشتہ دنوں ٹارگٹ گلنگ میں شہید ہونے والے باپ، بیٹے اور گولڈ میڈلسٹ ہاشم رضا کے گھر والوں سے مل قات کی اور تعزیت پیش کی علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ چار دن گزرنے کے بعد بھی قاتلوں کا گرفتار نہ ہونا حکومت اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ایجنسیوں کا اتنا وسیع تر نیٹ ورک ہونے کے باوجود دہشت گردوں کا گرفتار نہ ہونا افسوناک ہے ورثاء انصاف کے منتظر ہیں ان کو انصاف نہ ملنا عوام کے ساتھ سراسر زیاتی ہے ہاشم زیدی ملک اور قوم کا ایک سرمایہ تھا ایسے ہو نہار نو جوانوں کا قتل پو ری دنیا میں پا کستان کی بد نا می کا سبب ہے پہلے ہی اس ملک میں تعلیم کا نظام تنز لی کی طرف جا رہا ہے ایسی صورتحال میں گو لڈ میڈ لسٹ کا قتل پا کستان کے تعلیمی یا فتہ نو جوانوں کے ذہن پر کیا اثرات چھوڑے گا شہدوں کے خا ندان کی صو رتحال یہ ہے کہ شہید علی سجاد کے گھر ایک ماہ پہلے بیٹی کی ولادت ہوئی اُس کی نو مولاد بیٹی کو باپ کی شفقت سے محروم کر دیا گیا اس بچی کی خو شیاں چھینے والے دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا نا کس کی ذمہ داری ہے حکمران بے حسی کی چادر اوڑھے ہو ئے ہیں اور اپنی اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں عوام کی کسی کو فکر نہیں ہم وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ،ہوم منسٹر،ڈی جی رینجرز،اور آئی جی سندھ سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ قا تلوں کو جلد از جلد گر فتار کرے ورثاء کو انصاف دلایا جائے اور شہید ہو نے والے کے ورثاء کے لیے معقول معا و ضے کا اعلان کرے۔



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲