24 مارچ 2016 - 18:57
2016 میں امریکی نوکروں کے لئے بدترین خبر + تصویر

صدر راﺅل کاسترونے امریکی صدرباراک اوبامہ کو اس وقت شرمندگی سے دوچارکردیا جب وہ ان کے کندھے پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کررہے تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر راﺅل کاسترونے امریکی صدرباراک اوبامہ کو اس وقت شرمندگی سے دوچارکردیا جب وہ ان کے کندھے پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کررہے تھے۔ دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں پر وہ تصاویر پھیل چکی ہیں جن میں باراک اوبامہ کو انتہائی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ اس وقت ہوا جب ہوانا میں کیوبا کے صدر رائول کاسترو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد اوبامہ نے محبت کے اظہار میں اپنے ہم منصب کے کاندھے پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کی مگر کاسترو نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا جس کے بعد امریکی صدر شرمندہ ہوگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169