24 مارچ 2016 - 17:28
ایران کے سینئر پولیس افسر کی قم میں مراجع تقلید سے ملاقاتیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ پولیس مراجع عظام کی ہدایات بالخصوص ثقافتی، سائنسی اور مذہبی بنیادوں پر اپنے مشن پر کام جاری رکہے گی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ پولیس مراجع عظام کی ہدایات بالخصوص ثقافتی، سائنسی اور مذہبی بنیادوں پر اپنے مشن پر کام جاری رکہے گی.

ان خیالات کا اظہار پولیس چیف بریگیڈیئر جنرل 'حسین اشتری' نے ایرانی مذہبی شہر قم کے دورے کے موقع پر مراجع تقلید اور بزرگ علماء کیساتھ مختلف ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.

اس دورے کے موقع پر پولیس سربراہ نے حضرت آیت اللہ جوادی آملی، حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی اور حضرت آیت اللہ جعفر سبحانی اور آیت اللہ صافی گلپایگانی کے ساتہ الگ الگ ملاقاتیں کیں.

ان نشستوں میں ملک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی اور معاشرے میں عوام اور پولیس کے درمیان تعاون کے حوالے بات چیت کی گئی.

بریگیڈیئر جنرل حسین اشتری نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس فورس انتظامی، ٹریفک اور سیکورٹی کے شعبوں میں ہر لمحہ اپنے کردار ادا کرنے پر آمادہ ہے.

مراجع تقلید کیساتہ اپنی ملاقاتوں میں انہوں نے مزید کہا کہ پولیس وطن عزیز میں امن و امان کی بہتری بالخصوص شہریوں کے تحفظ کیلئے کسی بہی کوشش سے دریغ نہیں کرے گی.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲