24 مارچ 2016 - 06:30
علامہ الوداعی کے انتقال پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل کا تعزیتی پیغام

بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ سید جواد الوداعی کے انتقال پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ سید جواد الوداعی کے انتقال پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے بحرین کی علماء کونسل کے سربراہ اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے رکن آیت اللہ عیسی قاسم کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم علامہ الوداعی کی دینی خدمات کی طرف اشارہ کیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ الوداعی حوزہ علمیہ بحرین کی مایہ ناز شخصیت تھی اور انہوں نے حالیہ سالوں اس ملک میں دینی، علمی، سماجی اور انسان دوستانہ خدمات کے علاوہ اس ملک کی ظالم حکومت کے خلاف مبارزات میں بھی پرجوش حصہ لیا اور انقلابی جوانوں کی پناہگاہ بنے رہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے مرحوم کے انتقال پر امام زمانہ(عج) رہبر انقلاب، مراجع عظام، علمائے بحرین، عوام اور مخصوصا ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی ہے۔
انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات کے لیے بارگاہ رب العزت سے دعا بھی کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲