23 مارچ 2016 - 19:02
امریکہ میں صدارتی امیدواروں کی موجودہ صورت حال

امریکا کے پرائمری صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ٹرمپ اور ڈیموکریٹس امیدوار ہیلری کلنٹن نے ریاست ایریزونا میں کامیابی حاصل کر لی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اور کلنٹن نے جہاں ایریزونا میں کامیابی حاصل کی وہیں ٹرمپ اور کلنٹن کے حریفوں ٹیڈ کروز اور برنی سینڈرز نے ریاست یوتا میں بازی مار لی ہے۔ کلنٹن کے حریف سینڈرز نے آیداہو ریاست میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس وقت ٹرمپ اپنے حریف ٹیڈ کروز کے مقابلے میں مجموعی طور پر آگے چل رہے ہیں جبکہ ڈیموکریٹس امیدواروں میں ہیلری کلنٹن اپنے حریف سینڈرز کے مقابلے میں آگے ہیں۔ واضح رہے کہ ریپبلکن امیدوار ٹرمپ پرائمری صدارتی الیکشن میں اپنے حریف سے ایک ایسے وقت آگے چل رہے ہیں جب خود امریکا اور پوری دنیا میں ٹرمپ کے شدت پسندانہ نظریات پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ ریپبلکن امیدوار ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کھل کر نسل پرستانہ بیان دیئے ہیں اور اسلام اور مسلمانوں کی بھی توہین کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169