اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرائع کے مطابق مغربی عراق کے صوبے الانبار کے آپریشنل کمانڈر اسماعیل المحلاوی نے اعلان کیا ہے کہ صوبے الانبار کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کے حملوں میں کم از کم سینتیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
اسماعیل المحلاوی نے کہا کہ الرمادی شہر کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کے تین ہیڈکوارٹر اور متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔ دریں اثنا عراقی فوج نے الرمادی کے مغرب میں پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے بروانہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا۔ واضح رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے حالی ہی میں صوبے الانبار کے صدر مقام الرمادی کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا ہے اور اس کامیابی کے نتیجے میں صوبے صلاح الدین میں شہر فلوجہ اور نینوا میں موصل کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کا عزم مزید مستحکم ہو گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲