اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل راحیل شریف سے رچرڈ اولسن کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، ملاقات میں علاقائی سلامتی صورتحال بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان میں امریکہ کے سابق سفیر رچرڈ اولسن کا نمائندہ خصوصی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جی ایچ کیو کا پہلا دورہ ہے۔
.......
/169