اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گردوں کا سرغنہ اسماعیل مظفر کے نام سے مشہور تھا ۔ عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ اسماعیل مظفر صوبہ دمشق کے نواحی شہر زبدانی کے علاقے سرغایا میں ، داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی لڑائی میں مارا گیا ہے۔ روسی فوج کے حملوں اور شامی فوج کی پے در پے کامیابیوں کے بعد شام میں حکومت کے خلاف بر سرپیکار دہشت گرد گروہوں میں آپس کی جھڑپوں میں ایک بار پھر شدت پیدا ہوگئی ہے۔
.......
/169