اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کا ایک پیشرفتہ آپارچی طیارہ جیزان کے اطراف میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اس سے پہلے بھی سعودی عرب کے کئی آپارچی ہیلی کاپٹر جیزان کے اطراف میں گر کر تباہ ہوئے ہیں جو یمن کے مظلوم عوام پر حملے کرنے کی غرض سے استعمال کئے جاتے رپے ہیں۔
یمن کی فوج اور عوامی رضاکاروں نے طیارہ گرنے کی جگہ پر پہنچ کر قریب سے اس کا معائنہ کیا ہے۔
اس طیارے پر سعودی پرچم واضح نظر آ رہا ہے۔
دوسری جانب یمن کی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے اپنی تقریر میں کہا ہے: سعودی عرب کا یمن میں تجاوز کرنے کا پہلا مقصد دھشتگردوں کی حمایت کرنا ہے۔
محمد علی الحوثی نے اقوام متحدہ کے دفتر کے سربراہ سے گفتگو میں کہا: سعودی عرب یمن میں عام لوگوں، ملک کی بنیادی تنصیبات، گھروں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنا رہا ہے جس سے واضح معلوم ہوتا ہے کہ وہ دھشتگروں کی حمایت کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید تاکید کی: یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے تاہم صرف دھشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲