14 جون 2015 - 18:32
غرب اردن میں انتہائی بے دردی سے ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت + تصاویر

غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رام اللہ کے علاقے کفر مالک میں اتوار کی صبح غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں ایک بائیس سالہ فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا- عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فوجی گاڑیوں پر سوار صیہونی فوجیوں نے کفرمالک کی ایک سڑک پر اپنی گاڑی سے ٹکر مارکر ایاد غنائم نامی ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا-
صیہونی فوجیوں کی جارحانہ کارروائی میں کئی فلسطینی نوجوان زخمی بھی ہوئے- صیہونی فوجیوں نے ہفتے کے روز بھی غزہ پٹی کے شمال میں صوفا گزرگاہ کے قریب فائرنگ کی تھی جس میں ایک فلسطینی زخمی ہو گیا تھا-


۔۔۔۔۔۔۔

/169