13 جون 2015 - 18:53
ایران کی تمام سرحدیں محفوظ ہیں: ایران کے انٹیلی جنس وزیر

اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹیلیجنس کے وزیر نے کہا ہے کہ ایران کی سیکورٹی فورس پوری طرح سے چوکس اور ملک کی تمام سرحدیں محفوظ ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انٹیلیجنس کے وزیر سید محمود علوی نے مرکزی صوبے یزد کے ائمہ جمعہ و جماعات کی کانفرنس سے خطاب میں پڑوسی ملکوں میں امن و امان کی صورتحال پرروشنی ڈالی- انہوں نے کہا کہ اگرچہ ایران کے پڑوسی ملکوں میں امن و امان کے لحاظ سے بڑے مسائل پائے جاتے ہیں لیکن ایران کی سرحدوں پر بھرپور طرح سے امن قائم ہے- سید محمود علوی نے کہاکہ بعض موقعوں پر ملک کی سرحدوں پر جو دہشتگردی کے واقعات ہوتے ہیں ان کی فوجی لحاظ سے کوئی اہمیت نہیں ہے تاہم اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس اور سیکورٹی فورس بدامنی پھیلانے کے ہر اقدام کو مکمل طرح سے ناکام بنانے کی آمادگی رکھتی ہیں- انٹیلیجنس کے وزیر نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس اور سیکورٹی فورس تکفیری دہشتگرد گروہ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ایران میں بدامنی پھیلانے کے مذموم ارادوں کو مکمل طرح سے ناکام بنادے گی-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲