اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے اسبر بینک کے سربراہ نے روس میں اسلامی بینکاری نظام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح سے روس، عرب ملکوں کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھا کر مزید سرمایہ حاصل کرسکتا ہے-
اسبر بینک، روس کا سب سے بڑا بینک ہے- اس بینک کو عالمی سطح پر، کی جانے والے درجہ بندی کے لحاظ سے مشرقی یورپ میں پہلا اور یورپ میں تیسرا مقام حاصل ہے-
اطلاعات کے مطابق ویسٹی فائینینس نے کہا ہے کہ عنقریب اسلامی بینکاری نظام، روس کے مالی نظام میں ضم کر دیا جائے گا-
اس طرح نہ صرف روس بلکہ مرکزی ایشیا کے ملکوں کے سرمائے میں بھی کافی اضافہ ہو جائے گا اور یہ سرمایہ، دوہزار اٹھارہ تک تقریبا چوبیس ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے-
.......
/169