اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے ایک معروف صحافی جورج مالبرونو نے کہا سیکڑوں اسرائیلی فوجی، عراقی کردستان کی اسپیشل سیکورٹی فورس کو ٹریننگ دے رہے ہیں- جورج مالبرونو نے لوفیگارو اور لوکروا اخباروں میں شائع ہونے والے اپنے مقالے میں لکھا ہے کہ اسرائیلی فوجی دو ہزار چار سے عراقی کردستان میں تعینات ہیں اور ان کی تعداد بارہ سو بتائی جاتی ہے- النخیل نیوز ایجنسی نے مشرق قریب سے متعلق پالیسی کے لئے واشنگٹن انسٹیٹیوٹ (winep) کے رکن پیٹریک کوسن کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت، عراقی کردستان کی خودمختاری کی حمایت کرتی ہے- پیٹریک کلوسن نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوجی، سادہ لباس میں صوبہ سلیمانیہ اور اربیل میں تعینات ہیں لیکن ان کی ذمہ داری عراقی کردستان کی اسپیشل فورس کو ٹریننگ دینا ہے- عراقی کردستان میں صیہونی فوجیوں اور خفیہ ادارے موساد کی سرگرمیوں سے متعلق خبریں اس پہلے بھی منظر عام پر آتی رہی ہیں- عراقی کردستان کی مقامی حکومت کردوں کے اختیار میں ہیں اور حکمراں جماعت کے لیڈر مسعود بارزانی بارہا عراق کی تقیسم کی باب کرچکے ہیں - مسعود بارزانی اپنے واشنگٹن میں قیام کے دوران امریکی کانگریس کے عراق کی تقیسم کے منصوبے کی ایک ایسے وقت ضمنی حمایت کی ہے کہ عراق کی مرکزی حکومت اور عوامی و سیاسی حلقوں نے امریکا کے اس ناپاک منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے عراق کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی حفاظت پر زور دیا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169