اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے شیکاگو یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ان تمام ملکوں کو دھمکایا جو ایران سے تیل خریدنا یا تجارتی سرگرمیاں بڑھانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے خاص طور پر ہندوستان کو ہدف تنقید بنایا جو ایران سے فوری طور پر تیل خریدنے میں خاصی دلچسپی کا اظہار کر رہا ہے۔ وینڈی شرمین نے کہا کہ ابھی ایران کے ساتھ حتمی معاہدہ نہیں ہوا ہے اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جب پابندیاں ختم ہوں گی تو کوئی بھی لائن کے آخر میں کھڑا ہونا پسند نہیں کرے گا بلکہ ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے میں پہل کرنا پسند کرے گا۔
انہوں نے لوزان معاہدے کے برخلاف ایک بار پھر امریکی حکومت کے اس موقف کو دوھرایا کہ معاہدہ ہونے کی صورت میں اس پر عمل درآمد میں وقت لگے گا۔
قابل ذکر ہے حالیہ دنوں میں کئی یورپی ملکوں کے وفود اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کرچکے ہیں۔
.......
/169