30 اپریل 2015 - 11:01
ایٹمی مذاکرات میں خلل اندازی کے لئے برطانیہ کا نیا ڈرامہ

برطانیہ نے ایٹمی مذاکرات میں روڑے اٹکانے کی غرض سے نیا ڈرامہ شروع کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے اقوام متحدہ کو پیش کردہ ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ بلیک لیسٹ میں شامل دو کمپنیوں سے مربوط ایک ایرانی نیٹ ورک، ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق ساز و سامان تیار کرنے میں مشغول ہے۔ اقوام متحدہ کو پیش کی گئی ایک خفیہ رپورٹ میں، جو روئٹرز کے ہاتھ لگی ہے، برطانیہ نے اقوام متحدہ کے سینکشنز بورڈ کو اطلاع دی ہے کہ ایک ایرانی نیٹ ورک، بائیکاٹ کی فہرست میں شامل دو کمپنیوں کے ذریعے ایٹمی سازو سامان آمادہ کرنے میں مشغول ہے۔ یہ دعوی ایسے میں کیا جارہا ہے کہ ایران اور دنیا کی چھ بڑی طاقتیں، تیس جون تک ایک حتمی سمجھوتے کے حصول کے لئے اس سمجھوتے کو حتمی شکل دینے میں مشغول ہیں۔ برطانوی حکومت نے بیس اپریل دو ہزار پندرہ کو مذکورہ بورڈ کو یہ اطلاع دی تھی کہ اسے ایک ایسے نٹ ورک کے بارے میں پتہ چلا ہے جو ایران کی سینٹری فیوج ٹکنالوجی کمپنی سے متعلق ایٹمی ساز و سامان اور الکٹرونیک وسائل کی کمپنی سے خریداری کرتا ہے۔ واضح رہے کہ الکٹرانیک وسائل کی اس کمپنی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیاں لگی ہوئی ہیں جبکہ سینٹری فیوج ٹکنالوجی کی کمپنی کے خلاف امریکہ اور یورپی یونین نے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ ان دونوں کمپنیوں پر، ایران کی ممنوعہ ایٹمی سرگرمیوں سے رابطے کے الزام کے سبب، پابندیاں عائد ہیں۔

.......

/169