30 اپریل 2015 - 10:29
دوحہ میں خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کی برّی افواج کے کمانڈروں کا اجلاس

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں خلیج فارس تعاون کونسل کی برّی افواج کے کمانڈروں کا اجلاس ہو رہا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق خلیج فارس تعاون کونسل کی برّی افواج کے کمانڈروں کا پندرہواں دو روزہ اجلاس، بدھ کے دن قطر میں شروع ہو گیا ہے- یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے کہ جب یمن کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور سعودی عرب کے زیر قیادت اتحاد کی فوج کے یمن میں داخل کرنے کے بارے میں متضاد خبریں موصول ہو رہی ہیں- اس اتحاد میں خلیج فارس کے چار ساحلی عرب ممالک بھی شامل ہیں- بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کی برّی افواج کے باہمی تعاون میں توسیع کے راستوں کا جائزہ لیا جارہا ہے- واضح رہے کہ یہ اجلاس ایسے وقت میں منعقد ہوا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے جاری فضائی حملوں میں شہید ہونے والے عام شہریوں کی تعداد، بدستور بڑھتی جا رہی ہے-

.......

/169