اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شیخ حسن عزالدین نے اس بات پر زور دیا کہ سعودیوں کا یمن میں اثرانداز ہونے کا سارا منصوبہ خاک میں مل گیا - شیخ عزالدین نے ملت یمن کے ساتھ یکجہتی کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہ جس کا اہتمام بیروت میں بین الاقوامی مطالعات کے مرکز نے کیا تھا، کہا کہ علاقے کے سامنے ایک تاریخی موقع ہے اور ملت یمن کا فرض ہے کہ وہ درپیش چیلنجوں کو سامنے رکھتے ہوئے تفرقے سے گریز کرے اور اپنے ملک کو تقسیم ہونے سے بچائے۔
انہوں نے حملہ آوروں کے ساتھ مقابلے میں یمنی عوام کی یقینی کامیابی پر زور دیا اور کہا کہ بحران کی حقیقی راہ حل مذاکرات اور غیرمشروط مذاکرات کے راستے کو اختیار کرنے میں پوشیدہ ہے۔
واضح رہے کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سابق خصوصی ایلچـی نے انکشاف کیا ہے کہ یمن اقتدار کے خلاف کو پر کرنے اور اس ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل پر تمام یمنی سیاسی جماعتوں اور گروپوں میں اتفاق ہوگیا تھا جسے ناکام بنانے کے لئے سعودی حکومت نے اچانک یمن کے خلاف اعلان جنگ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب حملہ نہ کرتا تو یمن میں سیاسی اور جمہوری عمل اپنے منطقی انجام تک پہنچ گیا تھا۔
.......
/169