اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں ایک مرتبہ پھر تکفیری انسانیت دشمن دہشتگردوں کیجانب سے شیعہ ہزارہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پیر کے روز تین شیعہ ہزارہ جوانوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا، جب وہ مسافر کوچ میں سوار ہوکر ایران کیجانب زیارات مقدسہ کو جانے کی تیاری کر رہے تھے۔ موٹر سائیکل پر سوار دہشتگردوں نے بس کے اندر اندھا دھند فائرنگ کردی، جسکے نتیجے میں دو جوان مرزا حسین اور اسد اللہ موقعے پر شہید ہوگئے جبکہ ایک زخمی محمد علی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ضروری کارروائی شروع کر دی، لیکن دہشتگرد ہمیشہ کی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
| کوئٹہ، شیعہ ہزارہ زائرین پر دہشتگردوں کا ایک بار پھر حملہ |
![]()
| کوئٹہ، شیعہ ہزارہ زائرین پر دہشتگردوں کا ایک بار پھر حملہ |
![]()
| کوئٹہ، شیعہ ہزارہ زائرین پر دہشتگردوں کا ایک بار پھر حملہ |
![]()
| کوئٹہ، شیعہ ہزارہ زائرین پر دہشتگردوں کا ایک بار پھر حملہ |
![]()
.......
/169