اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق طلال اکبر بگٹی کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا- ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور تین بیٹے شامل ہیں۔ طلال اکبر بگٹی کو پیر صبح دل کی تکلیف کے باعث سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں دل کادورہ جان لیوا ثابت ہوا۔
ًطلال بگٹی بلوچستان کے اہم ترین سیاسی رہنما شمار کیے جاتے تھے
جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال اکبر بگٹی نے ایک بھرپور سیاسی زندگی گزاری۔ بلوچستان کے معروف بگٹی خاندان سے تعلق رکھنے والے طلال اکبر بگٹی 1952 میں ڈیرہ بگٹی میں پیدا ہوئے۔ نواب اکبر خان بگٹی کے صاحب زاب زادے طلال بگٹی کا بہن بھائیوں میں چوتھا نمبر تھا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ڈیرا بگٹی، کوئٹہ اور ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے یونیورسٹی آف پنجاب سے گریجویشن کی۔ ایک سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے طلال اکبر بگٹی نوجوانی سے ہی سیاست میں متحرک تھے۔ جمہوری وطن پارٹی کی قیادت سنبھالنے کے بعد وہ بلوچستان کے اہم ترین سیاسی رہنماؤں میں شمار کیے جانے لگے۔ نواب طلال اکبر بگٹی کے تین بیٹے شاہ زین بگٹی، گہرام بگٹی اور میر چاکر بگٹی ہیں۔ نواب طلال اکبر بگٹی نے بلوچستان کے حالات پر ہمیشہ آواز بلند کی اور اپنی موت سے ایک دن پہلے تک وہ سیاست میں فعال کردار ادا کرتے رہے۔
.......
/169