اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے اتوار کی شام پولیس اہلکاروں کے عہدیداروں اور حکام کی بیسویں کانفرنس سے اپنے خطاب میں علاقے کی موجودہ حساس صورت حال میں ایران کو حکومت، عوام اور مسلح افواج کی مخلصانہ کوششوں کا نتیجہ قرار دیا- علی شمخانی نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کیا جاسکتا کہ تکفیری اور ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے والے ممالک، ایران میں سیکورٹی کا ماحول متاثر کرنے کے لئے منصوبے بنا رہے ہیں تاہم اپنے منصوبوں میں ان کے ناکام ہوجانے کی اصل وجہ، ایران کا سیاسی و سماجی استحکام، دفاعی اداروں کی طاقت و توانائی اور سیکورٹی کا انتظام ہے-ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سکریٹری نے اسلامی جمہوریہ ایران کو علاقے میں امن و اقتدار کا مظہر قرار دیا- علی شمخانی نے کہا کہ امن کی برقراری اور ایرانی شہریوں کو امن فراہم کرنے کے لئے سیکورٹی اہلکاروں کی توانائی کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنائے جانے کی ضرورت ہے-
.......
/169